جنوبی افریقہ میں پاکستانی دہشت گرد ہلاک

جنوبی افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں فائرنگ سے پاکستان سےمفرور دہشت گرد قمرعرف ٹیڈی ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں فائرنگ سے پاکستان سےمفرور دہشت گرد قمرعرف ٹیڈی ہلاک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قمر السلام عرف ٹیڈی پاکستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر الاسلام عرف ٹیڈی جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کے سیٹ اپ کو چلا رہا تھا۔ اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قمر عرف ٹیڈی قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق قمر عرف ٹیڈی گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے مفرور تھا۔

News Code 1895309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =