مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ کرمان کے دو روزہ دورے پر رفسنجان پہنچ گئے ہیں۔ بعض وزراء بھی اس سفر میں صدر حسن روحانی کے ہمراہ ہیں جو صوبہ کرمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور صوبہ میں جاری ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں گے۔ صدر حسن روحانی رفسنجان کے تختی اسٹیڈیم میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ کرمان کے دو روزہ دورے پر رفسنجان پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1895305
آپ کا تبصرہ