مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےسابق وزیراعظم نوازشریف علاج معالجے کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کو حتمی شکل دی جارہی ہے، نوازشریف کل صبح 9 بجے لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، جنید صفدر، ڈاکٹر عدنان سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد بھی نوازشریف کے ہمراہ لندن جائیں گے البتہ مریم نواز قانونی پابندیوں کے سبب ساتھ نہیں جائیں گی۔
پاکستان کےسابق وزیراعظم نوازشریف علاج معالجے کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہوں گے۔
News ID 1895266
آپ کا تبصرہ