بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا شرمناک فیصلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے شرمناک فیصلہ سنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے شرمناک فیصلہ سنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے غیر قانونی، غیر اخلاقی فیصلہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ آج سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

News Code 1895250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha