مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہالہ میں نیوسعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔ مسافرکوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی۔ امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پر پہنچیں اورلاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی سمیت زخمیوں کی طبی امداد دی جارہی ہے۔
پاکستان میں نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پرکوچ نے رکشہ کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1895191
آپ کا تبصرہ