بھارت میں ایک ہاتھی نے 5 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی نے 5 دیہاتیوں کو پاؤں تلے روند کے ہلاک کردیا اور چاولوں کے کھیتوں کو تہس نہس کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی نے 5 دیہاتیوں کو پاؤں تلے روند کے ہلاک کردیا اور چاولوں کے کھیتوں کو تہس نہس کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست آسام کے ایک گاؤں بولتار پر ایک بھپرے ہوئے ہاتھی نے دھاوا بول دیا اور کھیتوں کو تباہ کردیا۔ جب کسان اپنی فصلوں کو بچانے کے لیے آئے تو ہاتھی نے انہیں پاؤں تلے روند ڈالا جس سے 5 دیہاتیوں کی موت واقع ہوگئی۔

یہ ہاتھی پہلے بھی مختلف گاؤں پر حملہ کرچکا ہے جس کے بعد اسے اسامہ بن لادن کے نام سے پکارا جانے لگا تھا اور پورے علاقے میں اس کی دہشت قائم ہوگئی۔ کئی بار ہاتھی کو مارنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہر بار بچ نکلا۔

محمکہ جنگلات نے ہاتھی کو پکڑنے کیلیے ڈرونز اور محکمے کے پالتو ہاتھیوں کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی تاہم ہاتھی ایک دو بار نظر آنے کے بعد ریوڑ میں پناہ لے کر گھنے جنگل کے اندر داخل ہوگیا۔ اسے بے ہوش کرکے آبادی سے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1895161

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =