29 اکتوبر، 2019، 10:34 PM

دو ماہ تک لگاتار سونے والی لڑکی

 دو ماہ تک  لگاتار سونے والی لڑکی

کولمبیا میں 17 سالہ ایک ایسی لڑکی ہے جو لگاتار دو ماہ تک سوتی رہتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا میں 17 سالہ ایک ایسی لڑکی ہے جو لگاتار دو ماہ تک سوتی رہتی ہے۔ لیکن گہری نیند کے باوجود بھی لڑکی کو ہر دو سے تین گھنٹے بعد غذا کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے اس کی والدہ مائع غذا تیار کرتی ہے۔ اس مرض کو طب کی زبان میں کلائن لیون سنڈروم کا نام دیا گیا ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ طب کی تاریخ میں صرف 40 افراد ہی ایسے ہیں جو اس مرض کے شکار ہوئے ہیں۔ کولمبیا کے شہر اکاسیا میں رہنے والی یہ لڑکی بار بار گہری نیند میں چلی جاتی ہے۔ دو ماہ تک کی گہری نیند ان کے دل و دماغ اور دیگر اعصاب کو بری طرح متاثر کرسکتی ہے اسی وجہ سے ایسے مریضوں کو طبی نگہداشت کی بھی ضروری ہوتی ہے۔ شارق کی والدہ مارلینی بار بار چند گھنٹوں کے بعد اس کے لیے مائع کھانا بناتی ہے۔ اتنی طویل نیند کی وجہ سے بچی جزوی یا مستقل طور پر یادداشت کی کمی کی شکار ہوجاتی ہے۔ گزشتہ برس وہ جون میں سوئی اور 48 روز بعد جاگی تو اس کی یادداشت غائب ہوچکی تھی۔ شارق خود کو بھی پہچان نہیں پارہی تھی۔ اس سے قبل وہ 60 دن کے لیے نیند میں جاچکی ہے۔ اس سال جنوری اور فروری کے دوران وہ 22 دن تک سوتی رہی  ۔ اس بار لڑکی کی ماں نے اپنی ملازمت کو خیرباد کہدیا تاکہ وہ اپنی بیٹی کے کھانے اور دیگر امور کا خیال رکھ سکے۔

News ID 1894973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha