جاپان میں طوفان سے 10 افراد ہلاک

جاپان میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں طوفان اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شیبا اور فوکو شیما میں ہلاکت خیز طوفان اور مسلسل بارشوں اور ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں درجنوں سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ 12 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

News Code 1894896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =