مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔ شامی فوج شام کے کرد علاقوں میں ترک فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے کرد علاقوں میں داخل ہوگئی ہے جہاں کردوں نے شامی فوج کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج اور کردوں کے درمیان اتحاد کی وجہ سے شام کے بارے میں ترکی کے تمام ناپاک منصوبے ناکام ہوگئے ہیں اور اب کرد اور شامی فوج ملکر شام کی سرزمین کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے امادہ ہیں۔
المیادین کے مطابق شامی فوج شام کے صوبہ الرقہ میں پہنچ گئی ہے ۔
News ID 1894629
آپ کا تبصرہ