مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کو کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ طور پر دعوت دی ہے۔ کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو شیڈول ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور کوریڈورکا افتتاح اپنے ٹائم کے مطابق ہوگا، جیساکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا۔
یاد رہے کہ یہ پیش رفت پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کے چند روزبعد ہوئی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر من موہن سنگھ کو شرکت کے لیے دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ