سیالکوٹ میں پاگل کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

پاکستان کے علاقہ سیالکوٹ میں پاگل کتے نے دو روز میں 23 افراد کو کاٹ لیا ہے جس میں 8 ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سیالکوٹ میں پاگل کتے نے دو روز میں 23 افراد کو کاٹ لیا ہے جس میں 8 ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کتے کے کاٹنے کا یہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پیش آیا، جہاں 8 ماہ کا عبدالہادی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار آیا تھا۔ والد بیکری سے سامان لینے کے لیے اندر گیا کہ پیچھے سے پاگل کتے نے 8 ماہ کے عبدالہادی پر حملہ کر دیا اور اس کے ہاتھ کو دبوچ لیا۔ بیکری کے باہر کھڑے گارڈ نے بچے کی جان بچائی جس کے بعد کتا بازار میں دیگر متعدد افراد پر بھی حملہ آور ہو گیا۔

News Code 1894419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =