ایرانی سپاہ مسلمانوں کی عزت اور عظمت کی علمبردار

سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کے کھوکھلا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ آج مسلمانوں کی عزت اور عظمت کی علمبردارہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت کے کھوکھلا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ آج مسلمانوں کی عزت اور عظمت کی علمبردارہے۔ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دفاع مقدس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکتب ولایت میں تربیت یافتہ شہیدوں میں شہید ہمت، شہید باکری، شہید خرازی ، شہید باقری، شہید زین الدین اور شہید کاظمی جیسے شہداء شامل ہیں۔ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے سپاہ قدس کو مسلمانوں کی عزت اور عظمت کا مظہر قراردیتے ہوئےکہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی ، اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی کے لئے کسی بھی قربانی اور تلاش و وکشش سے دریغ نہیں کریں گے۔ میجر جنرل سلیمانی نے اسلام اور ولایت فقیہ کے سائے ميں اسلامی مزاحمت کی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی شکست دنیا کے سامنے نمایاں ہے اللہ تعالی کی مدد و نصرت اسلامی مزاحمت کے ساتھ ہے اور اللہ تعالی ان مسلمانوں کے ساتھ ہے جو اللہ کے ساتھ ہیں اور جو مسلمان امریکہ کے ساتھ ہیں اللہ ان کے ساتھ نہیں کیونکہ امریکہ ظالم ہے اور اللہ مظلوموں کے ساتھ ہے۔

News Code 1894218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =