عرب ممالک نے کشمیریوں کا ساتھ نہیں دیا/ترکی، ایران اور چین کی مکمل حمایت

پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین، ترکی اور ایران نے ہماری کھل کر حمایت کی لیکن عرب ممالک اور مغرب کی بڑی طاقتوں نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کا ساتھ نہیں دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ چین، ترکی اور ایران نے ہماری کھل کر حمایت کی لیکن عرب ممالک اور مغرب کی بڑی طاقتوں نے کشمیریوں اور پاکستانیوں کا ساتھ نہیں دیا۔ اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور آر ایس ایس اور ان کے انتہا پسند رہنماؤں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تم سمجھتے ہو کہ اس طرح کشمیریوں پر حملہ کرو گے، انہیں گھروں میں محصور کرو گے، ہزاروں لوگوں کو گرفتار کرو گے تو کیا کشمیری تمہیں معاف کردیں گے یا بپن راوت بیان دے گا تو پاکستانی اور آزاد کشمیری ڈر جائیں گے تو میرا یہ پیغام ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جو تم نے 9 لاکھ فوج بھیجی ہے تو یہ تمہاری فوج کا قبرستان بنے گا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کا عزم ہے کہ جب ہمارا جوابی حملہ ہوگا، جو ہونے والا ہے، تو تم اپنی وردیاں اور دھوتیاں یہیں کشمیر میں چھوڑ کر واپس ہندوستان چلے جاؤ گے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کی بات نہیں کریں گے، یہ علاقہ ہم نے آزاد کروایا تھا جبکہ گلگت بلتستان کا علاقہ وہاں کے لوگوں نے آزاد کروایا تھا یہ بھارت کا علاقہ کیسے ہوگیا، ہم نے اپنا لہو دے کر یہ خطہ آزاد کروایا ہے اور آج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، پاکستان کی دفاعی فصیل ہیں جسے کوئی فوج یا شخص عبور نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم خالصتان، ہریانہ، آسام، ناگا لینڈ کی بات کریں گے کیونکہ جو چنگاری انہوں نے سری نگر میں لگائی ہے اس سے بھڑکنے والے شعلے پورے ہندوستان کو برباد کردیں گے۔

سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر یلغار کی، وہاں کا جھنڈا اور آئین چھین لیا، فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی پیٹ میں بھی چھرا گھونپا اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو کہا کہ اب یہ زمین و وطن تمہارا نہیں بلکہ ہندو آکر تم سے یہ سب چھینیں گے۔

آزاد کشمیر کے صدر نے بھارت کی انتہا پسند جماعتوں کو پیغام دیا کہ جو آگ آپ بھڑکا رہے ہو، اس میں خود جھلس کر راکھ ہوجاؤ گے اور جب یہ آتش فشاں پھٹے گا تو بھارت کا کوئی کنارہ محفوظ نہیں رہے گا۔

News Code 1893922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =