کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذير

کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کی گذرگاہوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا تھا، سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات رہی۔

8  محرم الحرام کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی، مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ کمیل مہدوی نے واقعہ کربلا اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوا، اسکاؤٹس، پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے تلاشی کا کام سرانجام دیا، جلوس سے قبل سراغ رساں کتوں کی مدد سے راستے کی سوئپنگ بھی کی گئی۔

News Code 1893605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =