پاکستان کا بھارت کے لئے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور

پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی پاکستان کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئیں، جن پر عمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔   کشیدگی کا آغاز نریندر مودی نے کیا تھا اور ختم ہم کریں گے۔

News Code 1893279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =