بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کوقید کررکھا ہے

امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کررکھا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد مجید نے کہا کہ بھارتی رویے سے پیدا ہونے والے حالات خطے میں امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، ہمیں سب سے زیادہ تشویش کشمیر میں انسانی بحران پر ہے، جہاں بھارت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، مسئلہ کشمیر پر سکیورٹی کونسل میں گئے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ روا رکھا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ امریکی صدر کو بھی کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکی صدر نے 3 بار کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

News Code 1893210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =