کراچی میں ٹریفک چالان کی مہم کے دوران شہریوں پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

کراچی کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم کے دوران شہریوں پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں ٹریفک چالان کی سب سے بڑی مہم کے دوران شہریوں پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کراچی میں اپنی 1 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 3 لاکھ 65 ہزار 658 چالان کیے گئے اور 5 کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار 7 سو روپے کے بھاری جرمانے کیے گئے جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکل ضبط کی گئیں۔

ٹریفک پولیس نے 22 جولائی سے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 31 ہزار 8 سو 64 چالان کئے اور 64 لاکھ 49 ہزار 674 روپے کے جرمانے کیے، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس اور پاکستان پینل کورٹ کے تحت 911 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک چالان کی اس مہم کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے بدسلوکی اور مار پیٹ بھی کی جس پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

News Code 1892606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =