مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹھٹھہ کے قریب ایک سو تین موری کے مقام پر مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گڑھے میں جا گری جس کے نتیجے میں3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مکلی سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 4 زخمیوں کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں شامل ہے۔
پاکستان کے علاقہ ٹھٹھہ کے قریب بس حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1892510
آپ کا تبصرہ