کراچی میں کانگو وائرس کا الرٹ جاری

پاکستان کے صوبہ سندھ کے اسپتالوں میں انسداد کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ  کے اسپتالوں میں انسداد کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں عوامی مقامات پر عید کے دوران مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے اپنے زیرِ انتظام اسپتالوں میں انسداد کانگو وائرس الرٹ جاری کردیا۔ حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے طریقہ کار جاری کرتے ہوئے صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں بلدیات، پولیس اور تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر اداروں کو احکامات جاری کیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات، پارکوں، گلیوں اور شاہراہوں پر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہوگی جب کہ خرید و فروخت کے لیے منڈی لگانے کے لیے این او سی لینی ہوگی۔

News Code 1892381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =