مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں افغان فورسز نے طالبان کے ایک جلسہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت 25 طالبان دہشت گرد مارے گئےہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان کمانڈرز سمیت 25 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فضائی حملے میں طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
افغانستان میں افغان فورسز نے طالبان کے ایک جلسہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت 25 طالبان دہشت گرد مارے گئےہیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1892209
آپ کا تبصرہ