کینیڈا کے مسافر طیارے میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی

کینیڈا سے سڈنی جانے والے مسافر طیارے کے موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا سے سڈنی جانے والے مسافر طیارے کے موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایئر کینیڈا کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ہوائی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے اور زوردار جھٹکے لگنے کے باعث 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

طیارے کے فضا میں تیزی سے اوپر اور نیچے جاتے ہوئے مسافروں کے سر اور گردن چھت سے ٹکرائے جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹ آئیں جنہیں ہوائی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جب کہ 9 مسافروں کو اسپتال لے جانا پڑا۔

واضح رہے کہ ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777  طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے، موسم کی صورت حال درست ہونے کے بعد طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔

News Code 1892103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =