مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے العہد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جولائی سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اوران کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی طاقت کے طلسم کو چکنا چور کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ جولائی 2006 ء میں حزب اللہ نے صرف اسرائیل کو شکست سے دوچار نہیں کیا بلکہ امریکہ اور عرب سازشی ، خائن اور غدار حکمرانوں کو بھی شکست سے دوچار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس جنگ میں حزب اللہ لبنان کی کامیابی میں لبنانی قوم کا گرانقدر تعاون شامل تھا۔
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے سن 2006 میں اسرائیل، امریکہ اور ان کے اتحادی غدار عرب حکمرانوں کو شکست دی تھی۔
News ID 1892073
آپ کا تبصرہ