پاکستان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سوات پاٹین بانڈہ مٹلتان میں ایک مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سوات میں پاٹین بانڈہ مٹلتان میں مکان پرپہاڑی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ماں اوراس کے 4 بچے بھی شامل ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ  گھرکا سربراہ شدید زخمی ہے جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1892059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =