مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عثمان الغانمی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنرل عثمان الغانمی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سعودی فوج کے سربراہ جنرل فیاض حامد الروملی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل الغانمی سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News Code 1892000
آپ کا تبصرہ