شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جس کے تحت جلسے، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے مطابق شمالی وزیرستان میں غیر مقامی افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق غیر مقامی سرکاری ملازمین پر نہیں ہوگا۔صوبائی انتخابات سے قبل دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں نے شکوہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 144 کے نفاذ کے بعد اب ہم اپنی انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟ ادھر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر خان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی درخواست پر صوبائی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مراسلہ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کو بھیجا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ بھی ڈی پی او کی درخواست کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

News Code 1891242

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =