ایران اور امریکہ کو براہ راست مذاکرات کے لئے ثالثی کی ضرورت نہیں

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کو براہ راست مذاکرات کرنے کے لئے ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو رکتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کو براہ راست مذاکرات کرنے کے لئے ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ روس خلیج فارس کے رکن ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام سے ایرانی فوجی مشیروں کے انخلا کے عوض  میں شامی صدر بشار اسد کی صدارت کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے قبول کرنے پر مبنی خبروں کو مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی قراردیا ہے۔

News Code 1891197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =