بنگلہ دیشی پائلٹ قطر میں گرفتار

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو فن لینڈ سے لانے کیلئے بغیر پاسپورٹ خصوصی طیارہ اڑانے والے بنگلہ دیشی پائلٹ کو قطر کے امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو فن لینڈ سے لانے کیلئے بغیر پاسپورٹ خصوصی طیارہ اڑانے والے بنگلہ دیشی پائلٹ کو قطر کے امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعظم کولانے کے لیے دوسرا پائلٹ بھیجا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو فن لینڈ سے لانے کیلئے بغیر پاسپورٹ خصوصی طیارہ اڑانے والے بنگلہ دیشی پائلٹ کو قطر کے امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا ۔سیکرٹری بنگلہ دیش سول ایوی ایشن کے مطابق قطر پہنچنے پر پائلٹ کیپٹن فضل محمد کو معلوم ہوا کہ وہ پاسپورٹ لانا بھول گئے ، ان کا پاسپورٹ دوسری فلائٹ سے قطر بھیج دیا گیا ، جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو لانے کیلئے دوسرا پائلٹ فن لینڈ روانہ کر دیا گیا ہے ۔

News Code 1891188

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =