ڈنمارک انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست کا سامنا

ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جبکہ حکمراں جماعت نے شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جبکہ حکمراں جماعت نے شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈنمارک میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں حزبِ اختلاف کے پانچ جماعتی اتحاد نے فیصلہ کن فتح حاصل کرلی ہے جس کی قیادت بائیں بازو کی جماعت " سوشل ڈیموکریٹس" کررہی ہے جس نے ڈینش پارلیمنٹ کی 179 میں سے 91 نشستیں جیت لی ہیں۔

حکمراں جماعت لبرل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈینش وزیراعظم لارس لوکے راسمیوسن نے انتخابی عمل کو سراہتے ہوئے شکست کا اعتراف کیا ہے اور سوشل ڈیموکریٹس کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

News Code 1891149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =