پاکستان میں عید کے موقع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان  فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔  اطلاعات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر دراب پور میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

News Code 1891105

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =