یمنی عوام کی کامیابی قطعی اور یقینی / یمن کے نہتے عربوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی کو قطعی اور یقینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کی کامیابی کو قطعی اور یقینی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی عوام کو امداد فراہم کرنے والی کمیٹی کے ارکان کے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام ملکی ، قومی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کا دفاع کررہے ہیں۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اتحاد بنانے کی سعودی عرب کی کوشش ناکام ہوجائےگی۔ سعودی عرب کو علاقائی اور عالمی سطح پر بہت بڑی ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔ یمنی عوام نے سعودی عرب کے خوفناک، بھیانک ، منحوس اور مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے برملا کردیا ہے۔  اس اجلاس میں مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی ، مجمع جہانی اہلبیت (ع) کے سربراہ حجۃ الاسلام اختری ، آیت اللہ شبستری، محسن رفیق دوست ، حاج محمود لولاچیان، ، عباسی اور بعض دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

News Code 1891069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =