ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کو عقب نشینی کرنے پر مجبور کردے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم سخت شرائط میں استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کو عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملکی اور قومی کھلاڑیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم سخت شرائط میں  استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کو عقب نشینی اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کردے گی۔

صدر حسن روحانی نے کھیل کو ملکی ، قومی اور جسمی سلامتی کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان سے اتحاد اور یکجہتی کی آواز آنی چاہیے۔ ہم باہمی اتحاد اور اتفاق کے ذریعہ ہی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناسکتے ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ ہمیں دشمن پر برتری حاصل ہے ہم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دشمن کی ایران کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

صدر حسن روحانی نے قوم پر بھی زوردیا کہ وہ ملک کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد اور متفق رہیں۔

News Code 1891019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =