کشمیر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق

کشمیر کے علاقہ سوپور میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر کے علاقہ سوپور میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 لڑکیاں جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے سوپور میں کسی کام سے پیدل جانے والی تین سہیلوں پر اچانک مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 لڑکیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جن میں سے شائستہ فاروق راٹھور اور شوکی اشرف واگئے نے اسپتال جاکر دم توڑ دیا جب کہ تیسری لڑکی سبرینہ شدید زخمی حالت میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

News Code 1890764

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =