مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں ) کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔ بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے) 320 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے اتحاد کو 109 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ 91 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے اور آج 23 مئی کو ان کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔
آپ کا تبصرہ