شکاگو میں پہلی سیاہ فام خاتون میئر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

امریکی ریاست شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون لوری لائٹ فٹ نے امریکی ریاست کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست شکاگو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام خاتون لوری لائٹ فٹ نے امریکی ریاست کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لوری لائٹ فٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انہوں نے انتخابی مہم کے دوران اصلاحات متعارف  کرنے کا جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گی ۔ ون ٹرسٹ ارینا میں عہدے کا حلف لینے کے بعد انہوں نے خطاب میں کہا کہ ' سالوں سے کہا جارہا ہے کہ شکاگو اصلاحات کے لیے تیار نہیں ہے، خیر ، اصلاحات کے لیے تیار ہوجائیں'۔ شکاگو کی نو منتخب میئر نے کہا کہ کرپشن کی کوششوں میں کمی لانے کے لیے سٹی کونسل اراکین کے اختیارات کم کرنے اور ہتھیاروں پر مبنی تشدد میں کمی کے لیے بنیادی تبدیلیاں ترجیحات میں شامل ہوں گی۔ لوری لائٹ فٹ نے اپریل میں طویل عرصے سے زیر اقتدار سیاسی شخصیت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی اور شکاگو کی پہلی سیاہ فام میئر منتخب ہوئیں تھی۔ انہوں نے حلف برداری سے چند دن قبل کہا تھا کہ وہ 13 ہزار افسران پر مشتمل فورس میں تبدیلی سے متعلق سنجیدہ ہیں اور پولیس میں سخت اصلاحات لاتے ہوئے وہ اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریاں کریں گی۔

News Code 1890736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =