22 مئی، 2019، 12:51 PM

امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد سرکاٹ دے گا

امریکہ سعودی عرب کا دودھ  دہنے کے بعد سرکاٹ دے گا

عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کا دودھ دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نجباء  سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی تنظیم نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ علی الاسدی نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کا دودھ  دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دے گا۔ نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ عراق میں داعش کی شکست میں نجباء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ نجباء کو دہشت گرد قراردے رہا ہے۔ نجباء کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن 40 سال سے ایران کو کمزور بنانے کی تلاش و کوشش میں ہیں لیکن ایران کے خلاف ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

عل؛ الاسدی نے خطے میں سعودی عرب کے منفی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور اس نے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ کی بہت بڑی مقدار میں مالی مدد کی ہے لیکن امریکہ سعودی عرب کا دودھ  دہنے کے بعد اس کا سرکاٹ دےگا۔

News ID 1890731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha