بھارتی جنتا پارٹی نے مہاتما گاندھی کے قاتل کو محب وطن قرار دے دیا

ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی خاتون رہنما نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے قاتل نتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی خاتون رہنما نے بھارت کے بانی رہنما مہاتما گاندھی کے قاتل کو محب وطن قرار دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما پراگیا سنگھ ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کو قتل کرنے والے نتھو رام گوڈسے کی حمایت کرتے ہوئے اسے محب وطن شخص قرار دے دیا۔

بی جے پی رہنما کے بیان پر طوفان کھڑا ہو گیا اور کانگریس سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے متنازع بیان پر شدید تنقید کی اور خاتون رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جدو جہد آزادی کی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے ڈالا۔

ادھر بھارتی عوام میں بھی بی جے پی رہنما کے بیان پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور عوام نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے اور پراگیا سنگھ ٹھاکر کے پتلے جلائے گئے ساتھ ہی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔بی جے پی رہنما پراگیا سنگھ ٹھاکر نے نتھو رام کے عمل کا دفاع کمل ہاسن کے اُس بیان کے ردعمل میں کیا جس میں کمل ہاسن نے کہا تھا کہ بھارت کا پہلا دہشت گرد ایک ہندو تھا جس نے گاندھی کو قتل کیا۔

News Code 1890624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =