کشمیر کےضلع پلوامہ میں 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسزنے آپریشن کے دوران  مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسزنے علیحدگی پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوروزقبل بھی ضلع پلوامہ اوربارہ مولہ میں بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران  8  علیحدگی پسندوں کو ہلاک  جب کہ  ایک گھر کو نذرآتش کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر میں داعش دہشت گرد تنظیم نے بھی اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1890612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =