کشمیروادی میں 8 علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہڑتال

کشمیر وادی میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران 8 علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ہلاک ہونے والے بعض دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر وادی میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران 8 علیحدگی پسندوں کی ہلاکت کے بعد ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ہلاک ہونے والے بعض دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم حریت کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ کے اضلاع میں بھارتی فوج نے 8 علیحدگی پسندوں  کو ہلاک کر دیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 3 علیحدگی پسندوں نصیر پنڈت، عمر میر اور خالد احمد کو ضلع پلوامہ کے علاقے ڈالی پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کیا جبکہ ایک مکان کو بھی دھماکے سے تباہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے بعض دہشت گردوں کا تعلق داعش سے بتایا جاتا ہے۔باخـبر ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش فلسطین اورکشمیر تحریکوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہی ہے۔

News Code 1890596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =