بلوچستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا۔ سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے، کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،مقامی لوگوں نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا، ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1890593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =