مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزر سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے الحراک الشعبی تنظیم کے ارکان کے گھر تباہ اور مسمار کرنے کے بعد ایک بلڈنگ کو بلڈوزر سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کی حجاز کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف خوفناک بربریت اور مجرمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب نے 37 شیعہ مسلمانوں کے سر کاٹ دیئے تھے۔
سعودی عرب کا قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر سے حملہ/ 8 مسلمان شہید
سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزر سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1890460
آپ کا تبصرہ