بھارتی فوج کا نوجوانوں کو بھرتی پر راغب کرنے کیلئے مالی مراعات دینے کا اعلان

افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامند کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افسران کی کمی کا شکار بھارتی فوج نے نوجوانوں کو بھرتی پر رضامند کرنے کیلئے بھاری تنخواہیں اور بعد از ریٹائرمنٹ مراعات دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج نے نئی بھرتیوں کیلئے نئی سکیم پر کام مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 10 سال کی سروس کے بعد سروس چھوڑنے والے افسران کو ریٹائرمنٹ پر 17 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ یہ افسران اگر 14 سالہ سروس مکمل کرتے ہیں تو انہیں 38 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوج ایک عرصے سے افسران کی کمی کا شکار ہے۔ جولائی 2018 میں بھارتی وزارت دفاع نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں تحریری رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی آرمی میں 9 ہزار 106 افسران کی کمی ہے جبکہ بھارتی بحریہ کو 1467 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

News Code 1890395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =