مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں 16 سالہ لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق آگ سے لڑکی کے جسم کا 50 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ طور پر رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو آگ لگائی گئی۔ مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 2 افراد کے خلاف درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار میں 16 سالہ لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔
News ID 1890383
آپ کا تبصرہ