پاکستان میں 4 صحافی قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار

پاکستان میں ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ لاہور نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر دی نیشن اور نوائے وقت کےچار سینئر صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ لاہور نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے پر دی نیشن اور نوائے وقت کےچار سینئر صحافیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔  ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق  نوائے وقت کی چیف ایڈیٹر مسز رمیزہ مجید نظامی کی طرف سے دی نیشن اور نوائے وقت کے سینئر صحافیوں خواجہ فرخ سعید، اعظم بابر، احمد جمال، نعیم ملک، جمشید ملک اور محمود نعیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف گمراہ کن مواد اپ لوڈ کرکے ان کی کردار کشی کی ۔ جس پر ایف آئی اے سائبر کرائمز کے سینئر انوسٹی گیشن آفیسر رضوان نے تحقیقات کیں۔ ایف آئی اے حکام نے سینئر صحافیوں کے موبائل فون قبضہ میں لے کر ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ملزموں کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

News Code 1890376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =