8 مئی، 2019، 3:52 PM

چارسدہ میں پولیس گاڑی پر حملہ میں ایک اہلکار ہلاک دو زخمی

چارسدہ میں پولیس گاڑی پر حملہ میں ایک اہلکار ہلاک دو زخمی

پاکستان میں چار سدہ کے علاقہ تنگی میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چار سدہ کے علاقہ تنگی میں پولیس موبائل پر مسلح  افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان ہلاک جب کہ 2 اہلکار توصیف اورمصورزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈی پی اوعرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

News ID 1890363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha