امریکہ میں فائرنگ سے ایک طالب ہلاک 8 زخمی

امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امريکی رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور کے ايک ہائی اسکول اسٹیم اسکول ہائی لینڈ رینج  ميں مبینہ طور پر اسکول کے ہی 2 طلبا نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اسکول کا گھیراؤ کرکے اسکول میں موجود 1800 طالب علموں کو بحفاظت نکالا اور اس دوران فائرنگ کرنے والے دونوں طالب علموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر گرفتار شدگان کی شناخت اور تصاویر جاری کرنے سے انکار کردیا ہے جب کہ دیگر اسکولز کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

News Code 1890357

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =