مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے جنوبی شہر تاؤلاس کے مضافات میں واقع اسٹور میں ایک مسلح شخص نے 4 افراد کو یرغمال بنالیا۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکام تاحال مسلح شخص کے مطالبے سے ناواقف ہیں۔ اور یرغمالیوں کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ نیشنل پولیس کی ترجمان نے بتایا کہ تاؤلاس ایئرپورٹ کے پاس بلگنیک نامی علاقے میں واقع اسٹور میں مسلح شخص نے 4 بج کر 20 منٹ میں لوگوں کو اسلح کے زور پر یرغمال بنایا۔ ترجمان سمیت سیکیورٹی حکام نے کہا کہ واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا جبکہ مسلح شخص کے مطالبات سے بھی لاعلم ہیں۔ پولیس نے اسٹور کو اطراف سے گھیر لیا اور علاقے کو شہریوں سے خالی کرالیا ہے۔

فرانس کے جنوبی شہر تاؤلاس کے مضافات میں واقع اسٹور میں ایک مسلح شخص نے 4 افراد کو یرغمال بنالیا۔
News Code 1890352
آپ کا تبصرہ