مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن میں امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں امریکی ڈرون نے القاعدہ دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک ہونے والے القاعدہ دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ امریکی ڈرون نے القاعدہ دہشت گردوں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ لوگ ایک ٹھکانے سے دوسرے ٹھکانے میں منتقل ہونے کے لیے گاڑی میں جا رہے تھے۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسندوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ لاشیں جل کر ناقابل شناخت ہوگئیں۔
یمن میں امریکی ڈرون کے حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1890339
آپ کا تبصرہ