مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا،جس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ ہونولولوکےنواح میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کےمطابق ہیلی کاپٹرمیں فضامیں ہی آگ لگ گئی اورزوردارآوازکےساتھ زمین پر آگرا، اسکے ٹکڑے دور دورتک پھیل گئے۔ ایمرجنسی حکام کےمطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ حادثےکاسبب بھی تاحال نامعلوم ہے۔ گرنے والاہیلی کاپٹر ہونولولوٹوورکمپنی کا تھا۔
امریکی ریاست ہوائی میں ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا،جس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1890157
آپ کا تبصرہ