مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی شہر لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں محلہ اسلم خان میں واقع ایک 3 منزلہ گھر کی عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 بچوں سمیت 4 افراد بھی زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 5 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے بعد زخمیوں کو باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
پاکستانی شہر لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1889894
آپ کا تبصرہ