مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران یاسین ملک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک 10 اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے اور انہیں چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بھارتی حکومت نے اب اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ہندوستان کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
News Code 1889885
آپ کا تبصرہ